ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آئی آئی ٹی طالبہ نے پروفیسر پر جنسی تشدد کا الزام لگایا، وزیر اعظم مودی سے کی انصاف کی فریاد

آئی آئی ٹی طالبہ نے پروفیسر پر جنسی تشدد کا الزام لگایا، وزیر اعظم مودی سے کی انصاف کی فریاد

Sun, 16 Jul 2017 12:35:28    S.O. News Service

بھونیشور، 15؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )آئی آئی ٹی، بھونیشور کی پی ایچ ڈی کی ایک طالبہ نے انسٹی ٹیوٹ کے ایک پروفیسر پر جنسی حملہ اور اپنے شوہر پر ذہنی تشدد کا الزام لگایا ہے۔اس کا شوہر بھی اسی ادارے میں پی ایچ ڈی کا طالب علم ہے،وہیں انسٹی ٹیوٹ نے الزام کو مسترد کر دیا۔معاملہ اس وقت سامنے آیا، جب طالبہ کے وکیل نے اسکل ڈیولپمنٹ اورٹیکنیکل ایجوکیشن محکمہ کے ڈپٹی سکریٹری پی کے سارنگی کو ایک نوٹس دیا۔درخواست گزار نے پروفیسر کے خلاف کارروائی کرنے اور اس اور اپنے شوہر کا پی ایچ ڈی میں رجسٹریشن بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔سارنگی نے انسٹی ٹیوٹ کے حکام کو خط لکھ کر معاملے کو لے کر فوری رپورٹ سونپنے کو کہا ہے۔طالبہ نے وزیر اعلی نوین پٹنائک اور وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی خط لکھ کر ان کے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔طالبہ نے اپنی شکایت میں کہا کہ 2012سے وہ جنسی تشدد کا شکار بنیں اور اس نے آئی آئی ٹی انتظامیہ کو اس بارے میں بتایا، لیکن اس سلسلے میں انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے تشکیل کردہ اندرونی شکایت کمیٹی (آئی سی سی)کی رپورٹ سے غیر مطمئن ہوکر اس نے اپنے الزامات کی نئے سرے سے جانچ کامطالبہ کیا۔اس دوران آئی آئی ٹی بھونیشور نے ایک پریس بیان جاری کرکے آئی سی سی کے نتائج کی بنیاد پر الزام مسترد کر دیا ہے ۔آئی آئی ٹی، بھونیشور کے رجسٹرار دیب راج رتھ نے صحافیوں کو بتایاکہ پروفیسر پر لگائے گئے الزامات جھوٹے اور من گھڑت ہیں۔


Share: